Zaid Ali's son's birth, child's picture goes viral

زید علی کےہاں بیٹےکی پیدائش،بچےکی تصویروائرل

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبراور کامیڈین زید علی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اُنہوں نےاپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

زید علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نومولود بیٹےکی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

زید علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں یوٹیوبر کو بچے کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے تاہم تصویر میں بچے کا چہرہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ

زید علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ 18 اگست 2021 کو ہمیں ازیان علی زید سے نوازا گیا۔

انہوں نےاپنی پوسٹ میں بیٹے کی پیدائش کو شادی کی سالگرہ کا سب سے خوبصورت تحفہ قرار دیا۔