افغانستان امن کیلئے کوشاں ہیں

افغانستان کے امن کیلئے کوشاں رہیں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد )افغانستان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایک اہم بیان میں کہا کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظرہے، سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ افغانستان کے امن کیلئے کوشاں رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتا،سب چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور سابقہ حکمران سب مل بیٹھ کر ایک ایسا سیاسی ڈھانچہ تشکیل دیں جس میں سب کی شمولیت ہو -جو سب کیلئے قابلِ قبول ہو تاکہ معاملات معمول کی جانب بڑھیں، افغانستان سے پر امن انخلا کے حامی ہیں۔

پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے، کابل میں تعینات ہمارے سفیر کے بھی مختلف شخصیات کے ساتھ روابط ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پشاو رپولیس کا کریک ڈاون، 534 ملزمان گرفتار

پاکستان آئے ہوئے، افغان وفد کی میرے ساتھ اور وزیراعظم عمران خان صاحب کے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا ہے،افغانستان کے امن کیلئے کوشاں رہیں گے ۔سب امن کے خواہاں ہیں، ہمیں یہ بھی احساس ہے کہ کچھ امن مخالف قوتیں "اسپائیلرز” کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں، یہ افغان قیادت کی فہم و فراست کا امتحان ہے کہ وہ ان چیلنجز کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں ۔

افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے، دنیا دیکھناچاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پرعمل بھی کررہے ہیں؟ ۔

وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفادکوترجیح دینی چاہیے،فیصلہ افغانستان کی عوام نے کرنا ہے،جو افغانستان میں نقص امن کا خواہاں ہے وہ افغان عوام کی بہتری نہیں چاہ رہا،ہم افغانستان کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں،افغانستان کے امن کیلئے کوشاں رہیں گے ۔بارڈرزکی صورتحال پر سب ہمسایہ ممالک کو مل بیٹھ کر سوچناہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

آئندہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے ،تاکہ مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے ۔ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہئے، ہم نہیں چاہیں گیکہ90 کی دہائی کی غلطیاں دہرائی جائیں،ہمارا مقصد افغانستان کی بہتری ہے اور اس مقصد کیلئے ہم کوشاں رہیں گے۔