0A904520 EA8A 4F22 8DDF 72C7CC59F62F w1200 r1

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کا بڑھتا ہواخطرہ ،سڑکوں اور مارکیٹس میں واشنگ اور سپرے کیا جائیگا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں کوروناوائرس کا بڑھتا خطرہ ،میٹروپولیٹین کارپوریشن, سی ڈے اے اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر کلورین, بلیچ واش اور سپرے کرنے کافیصلہ کیا گیا،کوروناوائرس سے بچائو کے لیے شہر کی مختلف سڑکوں اور مارکیٹس میں واشنگ اور سپرے کیا جائیگا،کلورین واش اور سپرے کا آغاز پمز ہسپتال سے کیا جائے گا،ابتدائی طور پر پمز سمیت تمام ہسپتالوں, کورنٹائن سینٹرز اور پناہ گاہوں میں سپرے کیا جائے گا،آپریشن میں 30 واٹر ٹینکر, فائیر برگیڈ سمیت ایم سی آئی کا عملہ شرکت کرے گا ،مئیر اسلام آباد کے مطابق سپر جناح, ایف 10, جی10, میلوڈی مرکز سمیت بڑے تجارتی مراکز میں سپرے کیا جائے گا ،شہر کی تمام اہم شاہراہوں ایکسپریس وے, مری روڑ, جناح ایونیو, 7th ایونیو, کشمیر ہائے وے سمیت دیگر شاہراہوں پر بھی سپرے کیا جائے گا،مئیر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ سپرے کرنے کا مقصد شہر میں کوروناوائرس کے بڑھتے خطرات کو کم کرنا ہے۔ کوروناوائرس سے شہریوں کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دوران عدت نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 اپریل تک ملتوی