Taliban spokesman Sohail Shaheen

طالبان کی چین کوافغانستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

ویب ڈیسک (کابل) افغان طالبان نے افغانستان کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے خطے کے اہم ملک اور بڑی معاشی قوت کو خوش آمدید کہہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے چینی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں افغانستان کی تعمیر نو کے حوالے سے چینی کردار کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم منتظر ہیں کہ چین افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں شرکت کرے۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے

انہوں نےکہا کہ چین افغانستان میں تعمیر و ترقی میں اپنا کردارادا کر سکتا ہے،چین کا مارےساتھ کام کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،ہم افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں چین کی شرکت کےمنتظر ہیں۔

ترجمان افغان طالبان نے کابل ایئرپورٹ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکارکرتے ہوئ کہا کہ ایئر پورٹ پر ہونے والے واقعات کے ذمہ دار ہم نہیں

مزید پڑھیں:  رواں سال کامکمل گلابی چاند 24اپریل کو نظر آئے گا

واضح رہے کہ ایک طرف طالبان کو افغانستان میں اپنی حکومت سازی کے لیے تیاری کرنی ہے اور ایسے نظام کی تشکیل کرنی ہے جو آئندہ ملک کے امن و استحکام کے لیے ضمانت دے سکے، دوسری طرف کئی عشروں کی شورش سے تباہ حال افغانستان کی تعمیر نو کے لیے بھی اقدامات اٹھانے ہیں۔