Us president joebiden

آخری امریکی شہری کی روانگی تک فوج افغانستان میں رہے گی،بائیڈن

ویب ڈسک(واشنگٹن )امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کے فیصلے پرہمارے اتحادیوں نے امریکاکی ساکھ پر کوئی سوال نہیں اٹھایا، کابل ایئرپورٹ کو مکمل طور پرخالی کرنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔آخری امریکی شہری کی روانگی تک امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی۔

امریکی صدرجوبائیڈن نےوائٹ ہائوس سے ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ کہ میں وعدہ نہیں کرسکتا کہ ان سب اقدامات کا کیا نتیجہ سامنے آئے گا؟ اوراس میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا کہ نہیں مگرامریکا کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکی شہریوں کی وطن واپسی
کے لیے تمام ناگزیر وسائل استعمال کروں گا۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم

دریں اثنا کابل ایئرپورٹ کے ذریعے لوگوں کی افغانستان روانگی کا آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ پنٹاگون نے کابل سے افغان باشندوں کے انخلا میں تعطل کی تصدیق کی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان پرطالبان قبضے کا ہفتہ پورا ہونے کے بعد بھی حامد کرزئی ایئر پورٹ میں لوگوں کو ہجوم ہے ہزاروں افراد افغانستان سے انخلا کے انتظارمیں ہیں۔ایئرپورٹ میں اکثر لوگوں کے پاس شناختی کارڈ کے علاہ کوئی کاغذات نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں:  نومنتخب امیر حافظ نعیم الرحمان عوام کی حقیقی ترجمانی کرینگے، بیرسٹر سیف

ادھرطالبان نے لوگوں کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے الزامات کی تردید کی ہے ۔طالبان کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر لوگوں کو ملک چھوڑنے سے نہیں روک رہے۔

،صرف قانونی دستاویزنہ ہونے پرلوگوں کو واپس بھیج رہے ہیں،دستاویز نہ ہونے کےباوجود ایئرپورٹ پر کھڑا ہونا افراتفری کا باعث بن رہاہے

۔فوج افغاستان میں رہے گی