corona situation

کوروناوائرس نےمزید 65افرادکوموت کی وادی میں پہنچادیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث مزید 65 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848ہو گئی۔

نیشنل کماند اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 84 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سی پیک پر کام کرنیوالے چائنیز و دیگر غیر ملکیوں کیلئے ایس او پیز میں تبدیلی

ملک بھر میں کوروناکے مجموعی کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئےگزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی۔