sim blocked

ویکسینیشن نہ کرانےوالوں کی موبائل سم بند کرنےکا فیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور): شہرمیں31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانےوالوں کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت کورونا ویکسینیشن میں تیزی لانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اگست تک ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بند کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

کمشنر پشاور نے کہا کہ کل سے گھر گھر موبائل ویکسینیشن شروع کی جائے، اور ویکسینیشن کا عمل تیز کرنے کے لئے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ عملہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کردی جائیں۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی