پشاوری چپلی کباب

پشاوری چپلی کباب

ویب ڈیسک (پشاور) چپلی کباب پشاور کی ایک روایتی اور شاندار ڈش ہے اور اسے ملک بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ گائے کے گوشت کے قیمے اور خوشبودار مصالحہ جات سے بنے چپلی کباب روکھے بھی کھائے جاسکتے ہیں اور بعض اوقات انہیں نان یا روٹی کے ساتھ بھی لیا جاتا ہے۔ ان ذائقہ دار کبابوں کا نسخہ انتہائی حیرت انگیز حد تک آسان ہے۔ جسے کھا کر آپ کے مہمان خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔ ٹماٹر کی چٹنی اور پشاوری چپلی کباب کے تیکھے ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آج ہی انہیں آزمائیں۔

مزید پڑھیں:  وانا، فطرانہ فی کس 248 روپے مقرر کر دیا گیا

اجزا:

  • قیمہ ایک کلو (باریک پسا ہوا)
  • مکئی کا آٹا ایک پاؤ
  • پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
  • ہری مرچ چار عدد
  • سوکھا دھنیا دو چائے کےچمچے (بھون کر موٹا پیس لیں)
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ (پسا اور بھنا ہوا)
  • ٹماٹر چار عدد
  • پیاز ایک عدد
  • تیل تلنے کے لئے
  • انڈے چار عدد
  • ہرا دھنیا
  • پودینہ حسب ضرورت
  • انار دانہ دو کھانے کے چمچے (موٹا پیس لیں)
مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء

پشاوری چپلی کباب تیار کرنے کی ترکیب

1ٹماٹر، ہری مرچ، دھنیا اور پودینہ باریک کاٹ لیں۔ مصالحہ موٹا موٹا پیس کر سفید زیرے کے ساتھ قیمے میں ملالیں، ساتھ ہی مکئی کا آٹا اور انڈے پھینٹ کر شامل کردیں۔ اب درمیانے سائز کے کباب بنالیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے کباب سنہری تل لیں۔ پشاوری چپلی کباب تیار ہیں۔