kpk govt

آب رسانی منصوبوں، اخراجات اورآمدن کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ بلدیات سے صوبہ بھر میں آب رسانی کے منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

تمام منصوبوں پر آنے والے اخراجات سمیت اب تک ان سے حاصل ہونے والی آمدن کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں، محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے ڈائریکٹر جنرل بلدیات، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ، شہری ترقیاتی اتھارٹیز کے ڈائریکٹرز اور تمام سینی ٹیشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آب رسانی کے منصوبوں کی تفصیلات فراہم کریں اسی طرح ان منصوبوں پر اٹھنے والے اخراجات اور سالانہ جاری اخراجات سمیت ان سے حاصل ہونیوالی آمدن کی بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے
مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

محکمہ بلدیات نے سینی ٹیشن منصوبوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ تفصیلات صوبائی حکومت کو ارسال کی جائیں گی جہاں ان منصوبوں کی جانچ کرتے ہوئے انہیں دہرانے کی شکایات کا جائزہ لیا جائیگا۔