hashmat ghani

اشرف غنی کےبھائی کا طالبان کی حمایت کااعلان

ویب ڈِسک (کابل)افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی احمد زئی نے افغان طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

افغان طالبان کی جانب سے حشمت غنی احمد زئی کی طالبان کی حمایت کے اعلان کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔

اس سے قبل حشمت غنی کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے بھائی اشرف غنی افغانستان سے فرار کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے کسی ملک میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

انہوں نے کہا تھا کہ طالبان کے آنے سے اب تک کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اشرف غنی اور حامد کرزئی کے دورِ اقتدار میں کرپشن عام تھی۔

مزید پڑھیں:  فورسز کا پشین میں آپریشن، 3دہشت گرد مارے گئے

واضح رہے میڈیا سے بات چیت کے دوران حشمت غنی احمد زئی نے کہا تھا کہ امید ہے کہ طالبان افغان عوام کو امن دیں گے۔

حشمت غنی نے یہ بھی بتایا تھا کہ طالبان لمحہ بہ لمحہ میری خیریت معلوم کرنے کے لیے کال کر رہے ہیں۔