Demonstrations by Afghans in Peshawar,

پشاورمیں مقیم افغان باشندوں کےمظاہرے،حیات آباد میدان جنگ بن گیا

ویب ڈیسک ( پشاور)پشاور کےمختلف علاقوں میں مقیم افغان با شندو ں نےسڑکو ں پرنکل کر افغانستان کے یو م استقلال کےمو قع پرمظاہرے کئے جبکہ اس دوران حیات آباد پولیس کیساتھ جھڑپوں کےنتیجے میں متعددگاڑیوں اورہوٹلوںکو بھی نقصان پہنچا ۔

پولیس پرپتھراؤاور فائرنگ کے باعث حیات آباد میدان جنگ بن گیا تھااوررات گئےتک ہنگامہ آرائی کاسلسلہ جاری رہا۔

فائرنگ اور پولیس پرپتھراؤ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

یوم عاشورکی شب حالا ت کشید ہ ہو نے پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کیاگیا اور120کےقریب مشتعل افراد کو گرفتارکرکے انکےخلاف مقد ما ت درج کئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکے مختلف علاقو ں حیات آباد ،بو رڈ بازار ، تاج آباد ،ریگی ،ناصر باغ ،ٹاؤ ن ،تہکال اوردیگر علاقو ں میں مقیم افغان باشندو ں نے یو م استقلال منانے کیلئےحیات آباد کے علاقے فیز ٹو ، فیز تھر ی چوک ،بو رڈ با زاراورباب پشاورفلائی اوور پرنکل کرریلی نکالی اورخوشی کا اظہار کررہے تھے کہ اس دوران مشتعل افغان باشندو ں نے سڑکوں کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےبند کرکے پاکستان کیخلاف نعرے لگائےاورافغانستان کے جھنڈےاٹھائےہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس،ججز کے خط پرغور

پولیس کے منع کرنےپرمشتعل افغانیو ں نےپولیس کیسا تھ تکرارکی اوران پرپتھراؤ کیاجسکے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اورقریبی ہوٹلوں کوجزوی نقصان پہنچا۔

واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہےجس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس پر پتھرا ؤ کےبعد مقامی افراد بھی پولیس کی مدد کیلئےآجاتے ہیں اور مہاجرین پر پتھراؤٔشروع کردیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب

حیا ت آباد پولیس نے50مشتعل افغا ن باشند وں کوگرفتارلیا تھا جن میں امتیا ز،عبدالو ہاب ،نعیم ،خا طر، امان ،جا وید ، ہد یت اللہ ،محمد یو سف ، نذیر،زین اللہ ،اللہ محمد ،اسما عیل ،نعمان ،امجد ،ناصرخان ،فضل ،عبا س ،نو ید ، ولی ، علی ،اختر،محمد حفیظ ، آصف اوردیگر شامل ہیں۔

تاتاراپولیس نے حمید اللہ سکنہ خوا جہ ٹاؤ ن ،شعیب خان ،سمیع اللہ ، باز گل ،جلیل خان ،نثاراحمد ، ذبیح اللہ سہیل ،سر دار، بخت سید ، وطن یار،اسما عیل ،ملنگ جان ، نعمان ،عبدا للہ ،بابر جبکہ ٹا ؤن پولیس نے 45سے زیادہ مشتعل افغان مہاجرین کو گرفتارکرکے انکے خلاف مقد مہ درج کرلیا۔