angelina jolie

انجلیناجولی نےانسٹاگرام پرافغان لڑکی کاخط شیئرکردیا

ویب ڈِیسک :انجلینا جولی نے بالآخر باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کرلی۔

ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کاسامناکرنےوالے لوگوں کی آوازکودنیا تک پہنچانےکےلیےاستعمال کررہی ہیں۔

انجلینا جولی نےاپنی پہلی پوسٹ میں ایک افغانی نوجوان لڑکی کی جانب سے موصول ہونے والاخط شیئر کیا۔

انہوں نےیہ خط شیئرکرتےہوئےلکھا کہ ’یہ ایک خط ہےجومجھےافغانستان کی ایک نعمرلڑکی نے بھیجا تھا۔‘

اداکارہ نے مزید لکھاکہ ’اس وقت، افغانستان کےلوگ سوشل میڈیاپربات چیت کرنےاور آزادانہ طورپر اظہارِخیال کرنے کی صلاحیت کھورہے ہیں لہٰذا!میں انسٹاگرام پر ان کی آوازدنیا تک پہنچانے آئی ہوں جواس وقت اپنےبنیادی انسانی حقوق کےلیےلڑرہےہیں۔‘

مزید پڑھیں:  صوابی، بیٹے نے اپنے والد پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی

انہوں نےمزیدلکھا کہ’یہ بیس سال پہلےکی بات ہے کہ میں نائن الیون کےواقعےسےدوہفتے قبل افغانستان کی سرحد پر تھی،جہاں میں افغان مہاجرین سے ملی جو طالبان سے بھاگ کرآئےتھے۔‘

ہالی ووڈ اداکارہ نےلکھا کہ ’یہ خوفناک ہے کہ افغانیوں کو ایک بار پھر ان کے ملک میں اسی خوف اورغیریقینی صورتحال نےگھیراہوا ہےاورانہیں بےگھرکیا جارہاہے۔‘

انجلینا نےلکھا کہ’صرف اس نتیجے تک پہنچنے کےلیے اتنا وقت اورپیسہ خرچ کرنا،خون بہانااورجانیں ضائع کرنا،یہ ایک ایسی ناکامی ہےجسےسمجھنا تقریباََناممکن ہے۔‘

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’کئی دہائیوں سے دیکھ رہے ہیں کہ افغان مہاجرین میں سےدنیا کےکچھ قابل ترین لوگوں کےساتھ ایک بوجھ کی طرح سلوک کیاجارہاہے،یہ جانتے ہوئے کہ اگران کےپاس اوزار اورعزت ہوتی تووہ اپنےلیےکتنا کامکرتے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’میں ایسی بہت ساری خواتین اورلڑکیوں سےملی جوناصرف تعلیم چاہتی تھیں، بلکہ اس کےلیےلڑیں۔‘

آخرمیں انجلینا نےامید کااظہارکرتےہوئےلکھا کہ’بہت سارےدوسرےلوگوں کی طرح جوپُرعزم ہیں، میں پیچھےنہیں ہٹوں گی۔ میں مدد کے طریقے تلاش کرتی رہوں گی، اورمجھے امید ہے کہ آپ میرا ساتھ دیں گے۔‘