adhok doctors

ایڈہاک ڈاکٹرزنےدھرنا کااعلان کردیا

ویب ڈیسک (پشاور)ایڈہاک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نوید فاروق وزیر کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 8 سو سے زائد ایڈہاک ڈاکٹرز کا پیر کے روز سے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پختونخوا اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک

ڈاکٹرنویدوزیرکاکہنا تھاکہ صوبائی حکومت نے2020 اپریل میں ایڈہاک ڈاکٹرزکو بھرتی کیا تھاتاحال مستقل نہیں کیا۔ایڈہاک ڈاکٹرزہسپتالوں میں ایمرجنسی سمیت کسی بھی قسم کےفرائض سرانجام نہیں دینگے،ایڈہاک ڈاکٹرزنے کورونا کی کٹھن صورتحال میں بہترانداز میں اپنے فرائض انجام دئے اورفرائض کی انجام دہی کے دوران دو ڈاکٹرز بھی شہید ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت فوری طورپران کی ملازمت مستقل کرے ۔