Nadra

غیرقانونی طورپرپاکستان میں رہنےوالوں کیخلاف آپریشن شروع

ویب ڈیسک(اسلام آباد ) نادرا نےشناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا، نئے نظام سےتصدیق کی جاسکتی ہے خاندان میں کوئی اجنبی یا غیرمتعلقہ فردتورجسٹرڈنہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کےنئے نظام کااجراءکردیا۔

نئےنظام کی بدولت ہرپاکستانی تصدیق کرسکتا ہےکہ ان کےخاندان میں کوئی اجنبی یاغیرمتعلقہ فردتورجسٹرڈ نہیں ہے۔

“آپ کاخاندان محفوظ تو پاکستان محفوظ” کےمرکزی پیغام کے تحت آگاہی مہم کا آغازکردیاگیااورغیرقانونی طورپرپاکستان میں رہنےوالےغیرملکیوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے گزشتہ ہفتےنادراہیڈکوارٹرزکا دورہ کیا،اس دوران چیئرمین نادرانے ڈیجیٹل پاکستان کےمکمل روڈ میپ پرتفصیلی بریفنگ دی۔

نادراکے ڈیٹا بیس کوکسی بھی قسم کےغلط اندراج سے پاک بنانےکےلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس جیسی جدت آمیز ٹیکنالوجی کااستعمال کیاجائےگااور جعلی شناختی کارڈ کاسراغ لگایاجائےگا۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

تصدیق وتجدید کےاس جدید ترین نظام کی بدولت تمام پاکستانی شہری اپنےخاندان کےافرادکی تفصیل ایس ایم ایس کےذریعے اپنےموبائل فون پرحاصل کرسکتے ہیں اوران کی تصدیق بھی کرسکتے ہیں۔

نادرا میں اپنےرجسٹرڈ موبائل نمبرسے 8009 پر اپناقومی شناختی کارڈ نمبربمعہ تاریخ اجراء ایس ایم ایس کریں۔ جواب میں آپ کو اپنے خاندان کے افراد کی تفصیلات(فیملی ٹری) موصول ہوں گی۔

کوئی بھی معلومات اگر درست نہ ہوں یاخاندان میں کسی اجنبی یاغیرمتعلقہ فردکانام شامل ہوتو نادراکومطلع کرنےکےلئےجواب میں 1لکھ کرایس ایم ایس کریں،نادراکانمائندہ اس متعلق آپ سےرابطہ کرےگا۔

تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں، تصدیق و تجدید سروس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ہے کہ ایس ایم ایس نادرا میں رجسٹرڈ اسی موبائل نمبر سے کیاجائےجو شناختی کارڈ یا“ب” فارم بنواتےوقت نادرارجسٹریشن سینٹرپرفراہم کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

اگرآپ کاموبائل نمبرنادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹرپرموبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کےلئےتشریف لائیں، یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔

ایس ایم ایس کےذریعے موصول ہونے والی خاندان کی تفصیلات میں اگر خاندان کےکسی فرد کی تفصیل موجود نہ ہو تو آپ کسی بھی نادرارجسٹریشن سینٹر پر جاکر اس کا اندراج کراسکتے ہیں۔