Afghan pop singer Ariana Saeed escapes from Afghanistan

افغان پاپ سنگرافغانستان سےنکلنےمیں کامیاب

ویب ڈیسک (کابل) افغان پاپ سنگر آریانہ سعید امریکی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق کابل پرطالبان کےکنٹرول کےبعدافغانستان سےاب تک تقریباً 12ہزارغیرملکیوں سمیت سفارت خانوں اوراین جی اوزمیں کام کرنےوالےافغان باشندوں کی بڑی تعداد افغانستان چھوڑچکی ہےاوریہ افرادامریکہ اور برطانیہ کے فوجی طیاروں کےذریعےکابل سےنکل رہےہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

ایسے ہی لوگوں میں افغان پاپ سنگرآریانہ سعید بھی شامل ہیں جوکہ امریکی فوجی طیارے کےذریعےافغانستان سےنکلنےمیں کامیاب ہوگئی ہیں۔

انسٹا گرام پرایک پوسٹ میں آریانہ نےامریکی فوجی طیارے میں بیٹھےہوئےاپنی تصویرشیئرکی اوربتایا کہ میں گذشتہ چند ناقابل یقین راتوں کےبعد زندہ ہوں اوربخیریت دوحہ پہنچ چکی ہوں اوراب استنبول میں اپنےگھر جانے کے لیے فلائٹ کا انتظار کررہی ہوں۔

مزید پڑھیں:  پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

آریانہ نے اس موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن اور بہتر مستقبل کے لیے دعا بھی کی۔