Three districts in Baghlan fell to the Taliban

بغلان کے تین اضلاع طالبان کے ہاتھ سے نکل گئے

ویب ڈیسک (کابل)شمالی افغانستان میں طالبان کےخلاف لڑنے والی فورسزکا کہنا ہے کہ انہوں نے پنجشیر وادی کے قریب تین اضلاع کو اپنے قبضے میں لےلیا ہےجہاں حکومتی فورسزاوردیگرملیشیاگروپ جمع ہیں۔

وزیر دفاع جنرل بسم اللہ محمدی جنہوں نے طالبان کے خلاف مزاحمت کا عزم ظاہرکیا ہے، ایکٹویٹ میں کہا کہ پنجشیر کے شمال میں بغلان کے صوبے کے تین اضلاع دیہ صالح ، بانو اور پل حصار پرقبضہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی محکمہ خارجہ کا غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے منفی اثرات کا اعتراف

مقامی ذرائع ابلاغ نے ایک مقامی پولیس کمانڈر کے حوالے سے بتایا کہ بغلان کا ضلع بانو مقامی ملیشیا فورسز کے کنٹرول میں ہے جہاں طالبان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ6000 سے زائد جنگجو ، فوج اورسپیشل فورسزیونٹس کےساتھ ساتھ مقامی ملیشیا گروپ وادی پنجشیر میں جمع ہوئے ہیںجن کے پاس کچھ ہیلی کاپٹرزاورفوجی گاڑیاں ہیں ۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے متعلق پاکستان کا موقف لائق تحسین ہے، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی

طالبان نے اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہےنہ ہی انہوں نےابھی تک پنجشیر میںداخل ہونے کی کوشش نہیں کی ہے ۔