corona situation in pakistan

چوبیس گھنٹوں میں 3,284مریض کورونا سے شفایاب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی)کےاعدادوشمارکےمطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کےمزید 3 ہزار2 84 کیسز سامنےآئےہیں جبکہ اس مہلک وبا سےمزید 75 افرادزندگی کی بازی ہارگئے۔

علاوہ ازیں اس دوران 3 ہزار477 مریض شفایاب بھی ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.1 فیصد ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری

این سی اوسی کےمطابق پاکستان بھرمیں کوروناوائرس کی وجہ سےاب تک 24 ہزار923 مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ اب بھی ملک کےمختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج5 ہزار301 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کرنے ہونگے، آئی ایم ایف

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کوروناوائرس کےمزید 53 ہزار527 ٹیسٹ کئےگئے ۔

این سی اوسی کےمطابق پا کستان بھرمیں اب تک کل 4 کروڑ55 لاکھ 40 ہزار221 کوروناویکسین
کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔