donald trump

ہم بے عزت ہو کر افغانستان سے نکلے، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک (واشنگٹن)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کے افغانستان سے فوجیوں کی عجلت میں واپسی کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے امریکی تاریخ میں خارجہ پالیسی کی بدترین توہین قرار دیا۔

ٹرمپ نے جو بائیڈن کو افغانستان کے طالبان کے کنٹرول میں جانے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔

الاباما میں اپنے حامیوں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےٹرمپ نےکہاکہ بائیڈن کا افغانستان سے ایسےنکلنا قومکے کسی بھی رہنما کی انتہائی نااہلی کا حیران کن مظاہرہ ہے، شاید تاریخ میں پہلی بارایسا ہواہو۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع

ٹرمپ نے صدر بائیڈن پر افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا الزام لگاتےہوئےمزید کہا کہ ان کی انتظامیہ نے جو منصوبہ بنایا تھا اس پرعمل نہیں کیا گیااورفوجیوں کےانخلا کےبعد امریکی شہریوں اورفوجی سازوسامان کوپیچھے چھوڑ
دیا گیاجس پرانہیں افسوس ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف

انہوں نےکہا کہ یہ واپسی نہیں بلکہ سرنڈرتھا۔ٹرمپ نےکہا کہ طالبان،جن کےساتھ انہوں نےاپنےدورہ اقتدار
میں مذاکرات کیےتھے،ان کااحترام کرتے ہیں۔

انہوں نےدعوی کیا کہ اگروہ صدارت کے عہدے پربرقراررہتےتوافغانستان پراس طرح فوری قبضہ نہ ہوتا۔

ٹرمپ نےمزید کہاہم باعزت طورپرافغانستان سےنکل سکتےتھے۔ ہمیں وقارکےساتھ نکلناچاہیےتھالیکن
ہم اس کے برخلاف بےعزت ہوکروہاں سےنکلے ہیں۔