pcb chairman

چیئرمین پی سی بی کون ،وسیم اکرم یا رمیز راجہ۔۔۔۔؟

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی)کے نئے سربراہ کے لئے رمیزراجہ کے بعد وسیم اکرم بھی فیورٹ امیدوار قرار دئے جانے لگے ۔

بورڈ کے موجودہ چیئرمین حسان مانی کے بطور چئیرمین عہدے کی میعاد چوبیس اگست کو پوری ہورہی ہے جس کے بعد
حکومت نے انہیں مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

خبروں کے مطابق اس عہدے پر وزیراعظم کسی کرکٹر کی تقرری کے خواہش مند ہیں اور ملکی ذرائع ابلاغ میں گزشتہ کئی دنوں سےاس عہدے کے لئےسابق کرکٹر رمیز راجہ کو فیورٹ امیدوار قراردیا جارہاہے تاہم اب ساتھ ہی سوشل میڈیا پر

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

سابق کرکٹر وسیم اکرم کو بھی اس منصب کے لئے بڑا کھلاڑی قرار دیا جا رہاہے۔

اتوار کے روز وسیم اکرم کے نام سے ٹویٹر پر باقاعدہ ٹرینڈ دیکھنے میں آیاجہاں ہزاروں افراد نے اپنی رائے دی۔