Minar-e-Pakistan incident: 66 people arrested

ٹک ٹاکرکو ہراساں کرنےوالے66افرادگرفتار

ویب ڈیسک (لاہور)لاہورپولیس نے یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ایک خاتون ٹک ٹاکر پرحملے میں مبینہ ملوث ہونے کے الزام میں 66 افراد کو گرفتار کیا ہے –

پولیس کے مطابق اب تک 300 سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

کیس کی تفتیش کرنےوالے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ان میں سے 100 سے زائد افراد کو مزید پوچھ گچھ
کے لیے حراست میں لیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ٹھکانے جیو فینسنگ اور چہرے کے ملاپ کا استعمال کرتے ہوئے معلوم کیے گئے تھےاس کے بعد ، ‘ڈیجیٹل موبائل فرانزک’ کے ساتھ اس مقام پر موجود پائے گئے 66 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ،جن میں سے 40 کوعدالت میں پیش کرنے کےبعد شناختی پریڈ کے لیےبھیجا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ