Jeff Bezos buys an ice cream machine

دنیاکےامیرترین شخص نےگھرمیں آئسکریم کون کی مشین لگوالی

ویب ڈیسک:خلاوں کی سیرکرنےوالےایمازون کے بانی جیف بیزوس نے اپنے گھرہی میں آئسکریم کون کی مشین لگوا لی ہے،بیزوس نے کون آئسکریم مشین جسے سی وی ٹی سافٹ سرور نامی آئسکریم مشین کمپنی نے تیار کیا ہے اپنے گھر میں نصب کرایا ہے۔

دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ جیف بیزوس ایک عام انسان ہیں جوعام سی ہی خواہشات رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے نجکاری ،بین الاقوامی سرمایہ کار گروپس سے رابطے

جیف بیزوس کے کئی ارب سے زیادہ مالیت کی جائیداد میں اس مشین کی خریداری کا حیران کن انکشاف بھی اسی کمپنی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کیا ہے۔

کمپنی نے لکھا کہ وہ بھی یہ نیوز دیتے ہوئے حیران ہیں اور ابھی تک اس بات کا یقین نہیں کر سکے ہیں کہ دنیا کا امیر ترین شخص اب ان کا کلائینٹ ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کا خط: پاکستان بار کونسل کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ

کمپنی نے پوسٹ میں بتایا کہ اب دنیا کا امیر ترین شخص ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے اپنے گھر میں آئسکریم سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

واضح رہے جیف بیزوس کاشمارتاریخ کےسب سے امیرافراد میں ہوتاہے۔