85 people affected by dengue in landi kotal

لنڈی کوتل کے علاقے گاگرہ میں ڈینگی سے 85افراد متاثر

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل)لنڈی کوتل کےمختلف علاقوں میں ڈینگی وائرس درجنوں افراد بیمار پڑ گئےڈینگی وائرس سے گاگرہ کا علاقہ شدید متاثر ہوا ہے ۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق گاگرہ علاقے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد خاندان تاحال رمضان پیکج سے محروم

دوسری طرف علاقےمیں اسپرے مہم تاحال شروع نہیں کی جاسکی عوامی حلقوں نےلنڈی کوتل ہسپتال میں کسی قسم کی سہولت موجود نہ ہونے کی بھی شکایت کی ہے۔

انہوں نےعلاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  غذائی قلت سے غزہ میں 13000 سے زائد بچے جاں بحق

دوسری طرف محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں مچھر مارا سپرے کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈینگی وائرس کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔