pakistani actor Agha Ali

جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ بناوٹی تصاویر لگاتے ہیں،آغا علی

ویب ڈیسک (کراچی)آج کل انڈسٹری کے نوبیاہتا جوڑوں کا سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرنے کا ٹرینڈ بن چکا ہے.

پاکستانی اداکار آغا علی نے سوشل میڈیا پر شوبز اسٹارز کی ایڈیٹڈ تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ لوگ پی ڈی اے سے بھرپورتصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے سوشل میڈیا پر فنکار جوڑیوں کی تصاویر پر کھل کر تبصرہ کیا اور کہا کہ جن کے کام کو پہچان نہیں ملتی وہ لوگ پی ڈی اے سے بھرپور تصاویرسوشل میڈیا پرشیئرکرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دھاندلی کی بجائے ووٹ اور پبلک کی سپورٹ سے ایوان بننا چاہئے، بیرسٹر گوہر

اداکار کا کہنا تھا کہ نجی زندگی کونجی اور پیشہ ورانہ زندگی کو پیشہ ورانہ کسی وجہ سے ہی کہا جاتا ہے۔

اداکارنے کہا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ گھرکےکسی بھی کونے میں کوئی تصویرلےکرسوشل میڈیا پرشیئر کرناپسند نہیں کرتا کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ گھر کے اندر کی زندگی میری اپنی ہے اوریہ میری حد تک ہی رہنی چاہیے۔

انہوں نےسوشل میڈیاپرشیئر کی گئی اپنی تصاویرکا دفاع بھی کیااورکہا کہ اب ایسا بھی نہیں ہے کہ ہم کوئی تصویرسوشل میڈیا پرلگاتےہی نہیں،ہم عید پرایک ساتھ تصویربنا کرلگاتےہیں اور یہ اس لیےہے کہ ہم عوامی شخصیات ہیں۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

دیگرسیلیبریٹیز کی تصاویر شیئرنگ پر بات کرتے ہوئےآغا علی کا کہنا تھا کہ دیگر شوبز شخصیات اپنی تصاویر لےکرہروقت سوشل میڈیا پر جاری کرتی رہتی ہیں،شاید ان کو خوشی ملتی ہوگی،اصل میں جب ان کو اپنے کام سے لوگوں کی توجہ نہیں ملتی تو وہ توجہ حاصل کرنے کےلیے کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔