arrested Afghans

گرفتارافغان باشندوں کے کوائف اکٹھےکرنا شروع

ویب ڈیسک(پشاور)پشاور میں غیر قانونی طور پر مقیم اورمظاہرے کرکے شاہراہوں کی بندش کے الزام میں گرفتار120سے زائد افغان باشندوں کے کوائف اور دیگر ریکارڈ اکٹھا کرنے پر کام شروع کر دیا گیا۔

اس حوالے سے مراسلہ حساس ادارے کو بھجوا دیا گیاہے۔ چند روز قبل مظاہرے کرنے پر حیات آباد ، ٹائون ، تاتارا اور تہکال تھانے کی حدود سے پشاور پولیس نے افغان باشندوں کوحراست میں لیاتھا جسکے بعد انہیں عدالتی احکامات پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 12 سرکاری دفاتر کی بجلی منقطع

پولیس حکام کے مطابق محرم کے دوران افغان باشندے یوم استقلال کے موقع پر سڑکوں پر نکلے تھے، حیات آباد میں اس دوران پولیس وین پر پتھرائواور روڈ کو بلاک بھی کیا گیا۔جسکے بعد چار تھانوں کی حدود سے 120سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا تھا انکی دستاویزات کی جانچ پڑتال کیلئے حساس ادارے کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے جہاں سے رپورٹ آنے اور محکمہ داخلہ کی کارروائی کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی