ppp president najmudddin

کارکنوں کی مددسے سلیکٹرزکی حکومت کاخاتمہ کریں گے،نجم الدین خان

ویب ڈیسک (پشاور)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے نومنتخب صدر نجم الدین خان نے پشاور سے اپنے صوبہ گیر دوروں کا آغاز کردیا۔

پشاورمیں اپنے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کے تمام کارکنان کو ساتھ لے کر چلوں گا اور بھٹو کے مشن کیمطابق خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کھویا ہوا عوامی اعتماد حاصل کرینگے ۔

نجم الدین خان کے بطور پارٹی صوبائی صدر پہلے دورہ پشاور کیلئے پورے شہر میں انتظامات کئے گئے تھے۔

موٹروے ٹول پلازہ پشاور پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر صحت سیدظاہر علی شاہ، سیکرٹری اطلاعات رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی، سینیٹر روبینہ خالد ، خواتین اور یوتھ ونگ کے کئی ارکان نے بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سینٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری

نجم الدین خان نے کہا کہ پارٹی کے تمام ناراض کارکنان کو گھر گھر جا کر منائوں گا آج سے پیپلز پارٹی میں تمام اختلافات ختم کردیئے گئے ہیں ۔وعدہ ہے کہ پارٹی کے تمام کارکنان سمیت خیبر پختونخوا کے شہریوں کی خدمت کروں گا۔

نجم الدین خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں مہنگائی آخری حدوں کو چھو رہی ہے تمام پارٹی کارکنان مل کر سلیکٹرز کی حکومت کا خاتمہ کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم

اس موقع پرسابق صوبائی وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کو محتاط رہنا چاہئے افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام کریں افغان عوام کے فیصلوں میں مداخلت سے گزیر کیاجائے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان اگرمذاکرات میں مددکسکتاہےتواس مددتک محدودرہے ایک عرصہ بعدافغان عوام کو موقع ملا ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ موقع سے کس طرح فائدہ اٹھائیں۔