CMkpk

ایبٹ آباد پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری،وزیراعلیٰ نے حلف لیا

ویب ڈیسک (ایبٹ آباد)ایبٹ آباد پریس کلب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد پختون خواہ ہائو س میں ہوا۔وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے کابینہ سے حلف لیا ۔

اس موقع پرا سیپکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی مشیر اطلاعات ونشریات کامران بنگش ،رکن قومی اسمبلی علی خان جدون اور دیگر بھی موجود تھے ۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلی خیبرپختون خوامحمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع کی ترقی ترجیحات کا حصہ ہے۔میڈیا کی بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی کارکردگی کوسامنےلائے،وزیر اعظم عمران خان اصلاحات کے ذریعے مثبت تبدیلیاں لائے ہیں ،میڈیا مثبت تنقید سے مسائل کی نشاندہی کرے،تاکہ ان کا حل نکال سکیں ۔

مزید پڑھیں:  افغان طالبان کا خواتین کو زنا حد پر کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کسی بھی خبر سے پہلے تصدیق ضرور کرلیں۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےمشیراطلاعات کامران بنگش کاکہنا تھاریجنل اخبارات کےلئےاشتہارات میں حصہ مختص کیا ہے،پشاوراورمالاکنڈ میں دوفیصد کوٹہ میڈیا کالونی کےلئےمختص کیاہے،صحافیوں کےلئےانڈومنٹ فنڈ کودگنااورصحت کی سہولت کےلئےانصاف کارڈ بھی دیںگے۔

مزید پڑھیں:  سائفر کیس، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر آج سماعت ہوگی

وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان ،اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی،صوبائی مشیر اطلاعات کامران بنگش نے ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نویدعالم ودیگر کابینہ ارکان کوحلف اٹھانے پرمبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات اٹھائے گی ۔

اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے ایبٹ آباد پریس کلب کے لئے 80لاکھ اور ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کو 20لاکھ کا چیک بھی دیا ۔