kpk assambly

مقامی حکومتوں کے بعض اختیارات واپس لینے کیلئے ترمیم کا فیصلہ

ویب ڈیسک :خیبرپختونخواحکومت نے بلدیاتی سطح پر مقامی حکومتوں کے بعض اختیارات واپس لینے کے لئے ترمیم کو حتمی شکل دے دی جبکہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔اس مقصد کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کو حتمی شکل دے دی گئی جسے آج صوبائی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ترمیم شدہ ایکٹ کے تحت ویلج و نیبر ہوڈ کونسلوں اور تحصیل چئیرمین کے انتخابات الگ الگ کرانے کی تجویز دی گئی ہے ،ترمیم کے مطابق تحصیل چیرمین کا عہدہ خالی ہونے کی صورت میں تحصیل کونسل کے پاس چیئرمین کے انتخاب کا اختیار نہیں ہوگا۔تحصیل کونسل چیئرمین کا انتخاب حکومت براہ راست کرے گی،ترمیمی مسودے کے مطابق حکومت کو کسی بھی آفیسر کو تحصیل کونسل چئیرمین کے اختیارات تفویض کرنے کااختیارہوگا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف