Najmudeen press confrence

خیبرپختون خوا میں اگلی حکومت ہماری ہو گی،نجم الدین خان

ویب ڈیسک (پشاور)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرسابق وفاقی وزیر نجم الدین خان نے کہاہےکہ وفاق اورخیبرپختونخوامیں اگلی حکومت ان کی جماعت کی ہوگی ۔

انہوں نے پارٹی صدارت سنبھالنے کے بعد کارکنوں کے والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےان کاکہنا تھا کہ جماعت میں کوئی بھی اختلاف نہیںپارٹی کے دیرینہ اور پرانے کارکن اپنے گھروں سے نکل آئے ہیں جو خوش آئند ہے لوگ جوق در جوق پارٹی میں لوگ شمولیت کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کا طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی انتخابی وعدے بھول گئی ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  فافن نے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ کو کم قرار دے دیا

ا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ہی بلین ٹری سونامی،چینی،رنگ روڈاور دیگر سکینڈل سامنے آئے ہیں جن پر تحقیقات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔