Taliban siege of Panjshir

طالبان کاپنجشیر کا محاصرہ،مزاحمت کاروں کوعام معافی کی پیشکش

ویب ڈیسک (کابل)طالبان نے وادی پنجشیر کا محاصرہ کرتے ہوئے ایک بارپھرمزاحمت کرنےوالوں کو ہتھیارڈالنے او رعام معافی کی پیشکش کی ہے۔

ادھر ذرائع کا دعوٰی ہے کہ طالبان فورسز نے شمالی صوبہ بغلان کےضلع دہ صلاح کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیاہے ۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں

دوسری طرف طالبان کے دستے بھی وادی پنجشیر کےقریب پل پر تعینات کردیئے ہیں۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے اپنی تازہ ترین ٹویٹ میں بھی دعوٰی کیا ہےکہ ان کےجنگجوئوں نے بنوں،پل حصاراوردہ صلاح کےاضلاع پرکنٹرول حاصل کرلیا ہےاورطالبان دستےبدخشان ،تخاراوراندراب میں پنجشیر کےقریب تعینات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

انہوں نے کہا کہ شاہراہ سالنگ کھلی ہےاورمزاحمت کارپنجشیرکےاندرمحاصرے میں ہیں ساتھ ہی انہوں نے مسلےکوپرامن طریقے سےحل کرنےکےعزم کا بھی اعادہ کیاہے ۔

ذرائع کے مطابق وادی پنجشیر کےمحاصرے کےبعد حالات کشیدہ ہیں اوردونوں فریقوں میں جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔