سلطان صلاح الدین ایوبی

صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر پاک ترک پروڈکشن کا مشترکہ فلم بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک :پاکستان اور ترکی ڈرامہ اور فلم ساز پروڈکشن کمپنیز نے عالمِ اسلام کی عظیم شخصیت "سلطان صلاح الدین ایوبی” کی زندگی پر ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز اور ترکی کی ایمرے کوناک کی ایکلی فلمز کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کا باقائدہ تقریب ترکی کی تاریخ اور ثقافتی شہر استنبول میں کل 24 اگست کو ہوگا ۔

پاکستان اور ترکی کے اداکاروں پر مشتمل اس سیریز کی شوٹنگ ترکی میں ہوگی اور اس ڈرامے کے 3 سیزن بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔تقریب سے قبل ایکلی فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) اور پروڈیوسر ایمرے کوناک نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ڈرامہ سیریز تیار کرنے پر بے حد خوشی ہے۔دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی پل قائم کرنے کے لیے یہ معاہدہ طے کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان کے اداکار بھی حصہ لیں گے۔

اس موقع پر انصاری فلمز کے پروڈیوسر کاشف انصاری کا بھی کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہوگا، بلکہ عالمِ اسلام کے لیے بھی بڑی اہمیت کا حامل دن ہوگا۔

عالمِ اسلام کی عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی، ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور انہوں نے صلیبیوں کو شکست دے کر 1187 میں 9 دہائیوں بعد بیت المقدس کو دوبارہ آزاد کروایا تھا۔ان کی ایوبی سلطنت نے عراق ، شام، مصر، یمن،، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی وہ اپنی بہادری، فیاضی، حسن اخلاق، سخاوت اور بردباری کے باعث جانے جاتے تھے۔

پاکستان اور ترکی کے پروڈ کشن کمپنیز کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت ڈرامے کی شوٹنگ کے جلد ہی آغاز ہونے اور آئندہ سال کے آغاز تک اسے دنیا بھر کے ٹی وی چینلز پر پیش کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔