5e2ecb14232f3

صفائی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز کریں. عائزہ خان

 ویب ڈسک: اداکارہ عائزہ خان نے لاک ڈائون کے فیصلے کو بہترین قرار دے دیا ۔

اداکارہ عائزہ خان نے عوام کے نام موجودہ صورتحال پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایسا ہے جب ہم سب کو مل کر ایک دوسرے کا خیال کرنا ہے،اس لیے صفائی کا خیال رکھیں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں۔انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا ویران ہو گا،

انہوں نے کہاکہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ دن اتنا ویران ہو گا، ہم جانتے ہیں یہ وقت پاکستان کے لیے اور پوری دنیا کے لیے بہت مشکل ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ہم اپنے پیاروں سے مل نہیں پا رہے، ان سے دور ہیں، بچے سکول نہیں جا پا رہے، بہت سے ایسے لوگ جن کا گھروں سے نکلے بغیر گزارا مشکل ہے۔

یہ وقت سب کے لیے ایک جیسا ہے، ہماری حکومت نے ہمارے لیے ایک بہتر فیصلہ کیا ہے تاکہ ہم محفوظ رہیں، اور اللہ تعالٰی سے دعا کریں اور شکر کریں کہ انہوں نے ہمیں صحت دی ، آنے والے کل کو بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہے اور مل کر پاکستان اور پوری دنیا کو اس مشکل وقت سے ہمیشہ کے لیے نکالنا ہے۔