صوابی: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور کا دورہ کیا .ہسپتال میں کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسپیکر اسد قیصر نے خصوصی طور پر کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ہسپتال میں کورونامریضوں کے لئے آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر کی سہولت کے ساتھ 16 بیڈ جبکہ 40 آئیسولیشن بیڈ کی سہولت موجود ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ صوابی میں کوروناوائرس مریضوں کے لئے باچہ خان میڈیکل کمپلیکس کے ساتھ ساتھ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لاہور اور ٹوپی میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments