sjad Ali

سجادعلی نےزندگی کی 55بہاریں دیکھ لیں

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے فلمی اداکار اور گلوکار سجاد علی آج 55 برس کے ہو گئے ۔

معروف فنکار سجاد علی نے فنونِ لطیفہ کے متعدد شعبوں میں طبع آزمائی کی ہے۔

شہرِ قائد کےنیشنل آرٹس کالج سےتعلیم حاصل کرنےوالےسجاد علی 24 اگست 1966ء کےروز پیدا ہوئےاور ہدایتکاری اوراداکاری سمیت متعدد شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا۔

گلوکار سجاد علی کو کلاسیکی موسیقی کی تعلیم ان کے چچا تصدق حسین نےدی۔

سجاد علی نے گلوکاری کی ابتدا 14 برس کی عمرسےکی جب انہوں نے بچوں کیلئے پیش کیےجانےوالےایک میوزیکل پروگرام میں حصہ لیا۔

سن 1993ء میں سجاد علی کوبے بی نامی گانے سے شہرت ملی جو ایک عربی گیت سےماخوذ ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم

گلوکار کی حیثیت سےسجاد علی کلاسیکی، پاپ اورراک سمیت ہر قسم کی گائیکی پر عبور رکھنے والے فنکارکے طورپرمشہور ہیں۔

سجاد علی نے ایک کے عد ایک سپرہٹ گانے اور البمز پیش کرکےعوام میں مقبولیت قائم رکھی ہے۔ ا

ن کےبےشمار گانے عوام میں مشہور ہوئے جبکہ سجاد علی فلموں میں اداکاری کےجوہر بھی دکھاچکے ہیں۔

سجاد علی کے کئی سپرہٹ گانےاور البم شائقین کےپسندیدہ ہیں۔ جن میں چیف صاب ، ابھی موڈ نہیں ،سوہنی لگ دی شامل ہیں۔ انہوں نےفلموں کےلیے ہدایتکاری کےساتھ لو لیٹر ،منڈا تیرا دیوانہ ، ایک اور لو سٹوری میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی

سجاد علی کی البمز بابیا،چیف صاب اورسوہنی لگدی کی مقبولیت آج بھی کم نہیں ہوئی، سجاد علی کاآخری البمدو ہزارآٹھ میں ریلیز ہوا تھا۔

23 مارچ 2019 کو حکومت پاکستان نےگلوکاری میں اپنےآپ کو منوانے پر ستارہ امتیاز سے بھی نوازا۔

ایک اور لو اسٹوری نامی فلم میں سجاد علی نے گلوکاری اور اداکاری دونوں میں عوام سے داد وصول کی تاہم اداکار کےطور رسجاد علی اتنےکامیاب نہ ہوسکے جتنی کامیابی انہیں گلوکاری سے ملی ہے۔