September 30 is the new deadline for corona vaccination

کوروناویکسینیشن کےلئے 30ستمبرکی نئی ڈیڈلائن

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے چیئرمین اسد عمر نے ویکیسنیشن کے لئے نئی ڈیڈ لائن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 دستمبر کے بعد مکمل ویکسینیشن نہ ہونے پر اندورن یا بیرون ملک کے لیے ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

این سی او سی میں ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میںانہوں نے مزید کہا کہ مکمل ویکسینیشن کےبغیرپاکستان میں سے باہر جانےاورپاکستان داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ شاپنگ مال کے لیے بھی 31 اگست تک سنگل ویکسین جبکہ 30ستمبر تک مکمل ویکسینیشن نہیں کرائی تو عملہ کام کرسکے گااور نہ ہی لوگ شاپنگ کے لیے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی آر ٹی سٹاپ صدر کے قریب دکان میں آتشزدگی

اسدعمر نےکہا کہ 17 سال اور اس سےزائد عمرکےطلبہ کےلیے 15 ستمبرتک ایک ویکسین لگوانالازمی ہوگا اور 15 اکتوبرتک مکمل ویکسینیشن نہیں کرائی تووہ تعلیمی اداروں میں نہیں جاسکیں گے۔

پبلک ٹرانسپورٹ سے مستفید ہونے والے اور اس کے عملے کے لیے 15 ستمبر تک ایک ویکسین لگوانا لازمی ہے جبکہ 15 اکتوبر کر مکمل ویکسینیشن نہیں کرائی تو سفر اور ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں فیصلے کیا گیا کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاس میں بھی 30 اگست اور 30 ستمبر کی پابندیاں لاگوہوں گی۔ موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے 15 ستمبر تک پہلی جبکہ 18 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن

انہوں نے کہا کہ ہائی ویز پر سفر کرنے والوں کے لیے 30 ستمبر اور 31 اکتوبر تک بالترتیب ایک اور دو ویکسینیشن لگوانا لازمی ہوگا۔

اس موقع پرمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 12 سال سے زائد کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے مخصوص ویکسین لگانے کا عمل یکم ستمبر سے ہوگا۔