Two members of the gang were arrested

یونیورسٹی ٹائون میں سرگرم ڈکیت گروہ کےدوارکان گرفتار

ویب ڈیسک (پشاور)صوبائی دارالحکومت پشاورکے پوش علاقے یونیورسٹی ٹائون میں سرگرم ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت دوافراد گرفتارکرلئےگئے۔

جن کےقبضےسےچرایاگیاسونا اورنقدی بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان حیدر علی ولد سید حسن شاہ اور سلیم خان ولد شیر گل میں سے ایک کا تعلق پاڑہ چنار جبکہ دوسرا پشاورکا رہائشی ہے ۔

مزید پڑھیں:  جامعات میں وی سیز کی عدم موجودگی ، مالی بحران بارے گورنر کا وزیراعلیٰ کو خط

ملزمان نے گزشتہ دنوں ٹائون اور تہکال سے90 تولے سونا چوری کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے شاہ جی چائے والا کے گھر سمیت ریٹائرڈ ائیر فورس آفیسر کے گھر سے چوری کی تھی ۔ ملزمان کے قبضہ سے 68 تولے سونا اور 52 لاکھ روپے برآمد بھی برآمد کر لئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

ایس پی کینٹ احمد زنیر چیمہ کے مطابق کارروائی تھانہ ٹائون اور تھانہ تہکال پولیس نے کی ہے۔