سابق افغان آرمی چیف

سابق افغان آرمی چیف کی ملک سے فرار ہونے کی تصویر وائرل

ویب ڈیسک :سابق افغان آرمی چیف جنرل ولی محمد احمد زئی کی ملک سے فرار کیلئے کابل ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے کی مبینہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے والوں کا ہجوم جمع ہے اور افراتفری مچی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر کابل ائیرپورٹ سے فرار ہونے کیلئے اپنی باری کے منتظر افغان فوج کے سابق آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کی مبینہ تصویر بھی وائرل ہورہی ہے۔
مبینہ تصویر میں سابق آرمی چیف معمولی کپڑوں میں کھڑے ہیں۔تاہم اس تصویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔خیال رہے کہ طالبان سے جنگ میں پے در پے شکستوں کے بعد 11 اگست کو اس وقت کے صدر اشرف غنی نے آرمی چیف ولی محمد احمد زئی کو عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ جارحانہ کارروائیوں کی بجائے امن کیلئے کوشاں ہے، انٹونی بلنکن