طالبان کے حق

طالبان کے حق میں جماعت اسلامی کے بینرز ہٹادئے گئے

ویب ڈیسک :پشاور میں شدید ردعمل آنے کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے افغان طالبان کے حق میں لگائے جانیوالے بینرز ہٹا دیئے گئے پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر صابر حسین اعوان کی جانب سے افغان طالبان کے حق میں بینرز لگائے گئے تھے۔

بینرز ہر افغان طالبان کے سربراہ ملا ہیبت اللہ، سیاسی سربراہ ملا عبدالغنی برادر ، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق اور صوبائی امیر مشتاق احمد خان کے ساتھ نائب امیر صابر حسین اعوان کی تصاویر لگائی گئی تھیں پشاور میں ان بینرز پر شدید ردعمل آنے کے بعد یہ بینرز جماعت اسلامی کی جانب سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نائب امیر نے ذاتی حیثیت سے یہ بینرز لگائے تھے جنہیں پارٹی نے ہٹانے کی ہدایت کردی۔دوسری طرف پولیس نے سیاسی جماعت کی جانب سے افغان طالبان کی حمایت میں بینر لگانے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔بینر لگانے پرپلازہ کے منیجر رحیم اللہ اور صادق حسین ساکن نحقی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی