تھانہ پہاڑی پورہ

تھانہ پہاڑی پورہ کے قریب 2جوانسال دوستوں کا قتل

ویب ڈیسک (پشاور) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں فائرنگ کرکے 2 جوانسال دوستوں کو قتل کردیا گیا ہے۔ واقعہ تھانے کے قریب پیش آیا جہاں سے ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔ واقعات کے مطابق بڈھ بیر کے رہائشی سعادت اللہ ولد ثنا اللہ اور نثار ولد قیصر گزشتہ شب موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ تھانہ پہاڑی پورہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پرفائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک مقتول کے ہاتھ میں پستول تھا جو موبائل فون پر کسی سے بات کر رہا تھا جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے

مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش