پشاور

پشاور میں ویکسی نیشن کے لئے یومیہ 40ہزار افراد کا ہدف

ویب ڈیسک :محکمہ صحت نے پشاورمیں کورونا وائرس کیخلاف ویکسی نیشن کی نئی حکمت عملی کے تحت یومیہ40 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ڈی ایچ او پشاور سمیت مختلف ڈاکٹرز کو فوکل پرسنز تعینات کردیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق شہرکے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ویکسی نیشن کیلئے 4ہزار5سو افراد کی ویکسی نیشن کاہدف رکھاگیاہے اس طرح شہرکے 60سنٹرز پر بھی یومیہ 4ہزار5سو افراد کی ویکسی نیشن کی جائے گی جبکہ 21 موبائل گاڑیوں کیلئے ایک ہزار افراد کی ویکسی نیشن کاہدف رکھاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

ذرائع کے مطابق ویکسی نیشن کیلئے ای پی آئی ٹیم کی تعداد 1سو افراد پر مشتمل ہوگی جن کیلئے پانچ ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا یومیہ ہدف جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی پانچ سو ٹیموں کیلئے یومیہ 25سو افراد کی ویکسی نیشن کاہدف دیاگیاہے اس طرح مجموعی طورپر روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف ہوگا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب، وزرا، مشیر اور معاونین شرکت کرینگے