کشمیر اور فلسطین

کشمیر اور فلسطین بھی یاد ہے؟فاطمہ بھٹو کا انجلینا جولی سے سوال

ویب ڈیسک :مشہورمصنفہ،سماجی کارکن اور ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نے ہالی ووڈ سٹار انجلینا جولی کو کشمیریوں کی حالت زار کو نظر انداز کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں ان کے حالیہ ردعمل کو تنقیدکا نشانہ بنایا ہے۔ انجلینا جولی نے اپنے انسٹاگرام ڈیبیو کا آغاز جمعہ کے روز ایک نو عمر افغان لڑکی کی طرف سے بھیجے گئے ایک خط سے کیا تھا۔

46 سالہ اداکارہ نے گزشتہ ہفتے افغان طالبان کے قبضے کے بعد افغان خواتین کے خوف پرمبنی اپنی پہلی پوسٹ کی تھی۔ جولی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خصوصی ایلچی ہیں۔ فاطمہ بھٹو نے اداکارہ کو ان کی مخصوص سرگرمیوں اور کشمیریوں کی حالت زار پر ڈھٹائی کی خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

فاطمہ بھٹو نے جولی سے کہا کہ وہ فلسطین کی عورتوں اور بچوں کے لیے اسی طرح بات کرے جس طرح وہ افغانستان کے لوگوں کے لیے بول رہی ہے۔فاطمہ بھٹو نے کہا ، "کچھ معروف حقوق نسواں کے رضاکاروں اور اداکارائوں کے مطابق ، افغانستان پچھلے ہفتے تک جنت تھا۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم

” ایک اور ٹویٹ میں فاطمہ بھٹونے جولی کو مخاطب کر کے لکھا "بہت بہت شکریہ۔اب فلسطین بارے پوسٹ کرو۔فاطمہ بھٹو نے ایک ٹویٹ میں سوال کیا کہ کیا کسی نے اسے کشمیر کے بارے میں بتایا ہے؟ فاطمہ بھٹو کابل میں پیدا ہوئیں۔ وہمرتضی بھٹو کی بیٹی اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی ہیں۔