Withdrawal from Afghanistan

افغانستان سےانخلابائیڈن کےلئےسیاسی مشکلات کھڑی کرےگا،تجزیہ کار

ویب ڈیسک (پشاور)امریکہ کاافغانستان سےانخلاجوبائیڈن انتظامیہ کیلئےمشکلات کھڑی کرگیاہےاوریہی ڈونلڈ ٹرمپ کیلئےآئندہ سال کانگرس انتخابات میں موزوں اورسب سےاہم سیاسی ہتھیارہوگا۔

امریکہ سےسکائپ کےذریعےمشرق ٹی وی سےبات چیت کرتےہوئے وائس آف امریکہ کےسینئرصحافی اورتجزیہ کار پیرزبیرشاہ نےکہا کہ اس وقت جوبائیڈن انتظامیہ پرشدید دبائو ہے اوران کی مقبولیت میں کمی بھی آئی ہے۔

آئندہ سال کانگرس کےانتخابات ہوںگےاورافغانستان سےانخلا کا فیصلہ ان پراثراندازہوگاٹرمپ بیانیہ کو قویت ملےگی۔ امریکہ میں یہ ایک اہم سیاسی موضوع ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں افغان مہاجرین کی آمد جاری ہے اور اب تک تقریبا 37ہزار افراد کو لانے کا بتایا گیا ہے ان میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو امریکی شہریت رکھتے ہیں یاان کے پاس امریکی گرین کارڈ یا ویزہ موجود ہےایسے لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے امریکیوں کے ساتھ کام کیا ہے ایسے لوگ جو امریکہ کا ویزہ نہیں رکھتے انہیں چھان بین کے بعد ہی امریکہ ،کینیڈا اور یورپ آنے کی اجازت ہوگی۔ امریکہ ایسا ملک ہے جو باہر سے آنے والے لوگوں نے آباد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ
مزید پڑھیں:  ایکس کی بندش کے سوا کوئی راستہ نہیں، وزارت داخلہ

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آنے والی حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ وہ کس طرح ہوگی افغان شہری یہی چاہتے ہیں کہ جو کچھ 20سال تک کیا گیا ہے اور تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہےاسے نقصان نہ پہنچایا جائے۔ اسی طرح جو انسانی حقوق افغانستان میں دئیے گئے ہیں افغان شہری آج بھی وہی چاہیں گے جبکہ سکیورٹی اور روز گار بھی عوام کا مطالبہ ہوگا۔