Pakistan beat West Indies

پاکستان نےویسٹ انڈیز کو شکست دیکرسیریزبرابرکردی

ویب ڈیسک:دومیچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 109 رنزسےشکست دےدی۔

جمیکا میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 219 رنزبنا کرآوٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدی کاپاکستان سویٹ ہوم کا دورہ

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے میچ میں دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔اس جیت کے ساتھ پاکستان نے دو میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

گزشتہ روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز176 رنز6 کھلاڑی آٹ پرڈکلیئرکرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکوجیت کیلئے 329 رنزکاہدف دیااورویسٹ انڈیزنے کھیل کے اختتام تک ایک وکٹ پر 49 رنزبنائے تھے۔

مزید پڑھیں:  اصل دہشت گرد کچے کے ڈاکو کو اسلحہ فراہم کرنے والے ہیں، بیرسٹر سیف

پانچویں روز ویسٹ انڈیزنے49 رنز ایک کھلاڑی آئوٹ پر دوسری اننگز کا آغاز کیا ۔پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ سے جیتاتھا۔