Chicken prices rising

مرغی کی قیمتوں کو پھر پرلگ گئے،فی کلو25روپے اضافہ

ویب ڈیسک (پشاور)مرغی کی قیمتوں کی پروازمیں ایک مرتبہ پھرتیزی آگئی فی کلو قیمت میں 25روپے تک کااضافہ ہوگیا ہے۔

شہرکےبیشترعلاقوں میں نرخ نامہ نظر اندازکردیاگیاجبکہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

صوبائی دارالحکومت پشاور میں یہ اضافہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری کردہ نرخ ناموں میں شامل کیاگیاہے ۔

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

جس کے مطابق مرغی کی فی کلوقیمت 151روپے سے بڑھ کر 176روپےہوگئی ہےجبکہ شہرکےبیشترعلاقوں میں مارکیٹ ریٹ کےبرعکس مرغی فی کلو 200روپےتک فروخت کی جاتی رہی ہے اورمن مانےریٹس پرشہریوں کولوٹاجاتارہا۔

مزید پڑھیں:  گندھارا یونیورسٹی کے 8 ویں کانووکیشن کا انعقاد، طلبہ میں گولڈ میڈلز بھی تقسیم

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کی قیمت میں پچیس روپےاچانک اضافہ کےباعث مرغی فروشوں نےایک ہی دن میں لاکھوں روپےکامنافع کمالیاہے۔

مرغی کا کاروبار کرنے والےتاجروں کے مطابق پنجاب سے سپلائی کم ہونے کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔