باربی کیو قیمہ

مزیدار باربی کیو قیمہ بنانے کا آسان طریقہ

ویب ڈیسک: قیمہ تیار کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی، بہت ہی آسانی سے تیار ہو جاتا ہے اور باربی کیو قیمہ ایسے بھی سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ قیمہ بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ وہ چیزیں استعمال کریں جس سے ذائقہ خوشبو بہت ہی مزےدار ہو ۔ قیمہ بنانے کا طریقہ سب کا ہی مختلف ہوتا ہے اور اگر قیمہ اس ترکیب سے تیار ہو تو جو بھی کھائے گا بہت ہی زیادہ پسند کرے گا۔

اجزاء:

  • چکن کا قیمہ آدھا کلو
  • نمک حسب ذائقہ
  • ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  • بھنا کٹا زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  • باربی کیو ساس دو کھانے کے چمچ
  • کوکنگ آئل آدھی پیالی

باربی کیو قیمہ تیار کرنے کی ترکیب:

پیالے میں قیمے کو ڈال کر اس میں نمک، ادرک، لہسن، لال مرچ، سرکہ اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔

پھر پین میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں قیمہ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

جب قیمے کا اپنا پانی خشک ہونے پر آجائے تو اس میں زیرہ اور گرم مصالحہ ڈال کر اچھی طرح فرائی کریں۔

آخر میں باربی کیو ساس ڈال کر اوپر سے دہکتا ہوا کوئلہ رکھیں اور ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل ڈال کر پانچ سے سات منٹ ڈھک کر رکھ دیں۔

مزیدار باربی کیو قیمہ تیار ہے۔