Shaheen Shah Afridi's excellent performance in the Jamaica Test

شاہین شاہ مستقبل کے شہنشاہ کرکٹ قرار

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی جمیکا ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

ٹویٹر پر پاکستان کی جمیکا ٹیسٹ میں یہ کامیابی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی جہاں ہزاروں صارفین نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

پاکستان کے وزیراطلاعات فواد چوہدری بھی شاہین شاہ کے مداح نکلے انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھاشاہین شاہ آنے والے برسوں میں کرکٹ کے شہنشاہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار

واضح رہےویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ 18وکٹیں اپنے نام کیں۔