Ashraf ghani

امریکیوں نےبھی اشرف غنی کوکٹہرے میں لانےکا مطالبہ داغ دیا

ویب ڈیسک ( واشنگٹن )امریکی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن نگران کمیٹی نے بھی افغانستان کےسابق صدر اشرف غنی کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیاہے۔

کمیٹی کاکہنا ہےکہ جلاوطن افغان صدراشرف غنی کوانصاف کےکٹہرے میں لایاجانا چاہیے جواپنےملک کو طالبان کےحوالے کرکےبھاگ گیا ۔
کمیٹی نےاشرف غنی کی جانب سے نقدرقم لےکربھاگنے کے معاملےکی بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالوں کے حوالے سے فرانسیسی پارلیمنٹ میں متنازعہ بل منظور

واضح رہے کہ اس سے پہلے تاجکستان میں افغانستان کے سفیراور روس کےافغانستان میں سفارت خانے نے بھی اشرف غنی پر الزامات لگائے تھے کہ وہ 16ملین ڈالر کی رقم ساتھ لے کر افغانستان سے متحدہ عرب امارات چلےگئےتھے۔

مزید پڑھیں:  مسجد الحرام میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبورٹ زائرین کی رہنمائی کرینگے