IMRAN KHAN

پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کرد یا گیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد)پاکستان کے پہلے سمارٹ جنگل کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے شیخوپورہ کے رکھ جھوک جنگل میں پودا لگا کرکیا۔

جنگل ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو 24سو کنال اراضی پر لگایاجائے گا۔

شیخوپورہ میں اسمارٹ جنگل کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے خود جنگلات کو تباہ ہوتے دیکھا ہے
لاہورمیں زیادہ عرصہ قیام پزیر رہا لیکن اب اس شہر کو تباہ کیاگیا۔لاہور میں آلودگی اور سیوریج کے سنگین مسائل کا سامناہے، ماحولیات کی تباہی دیکھی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان سےجیسےجیسےجنگلات کاخاتمہ ہوا جانوربھی چلےگئے، درخت اگانے سے ماحولیات میں بہتری آئے گی، پہلی دفعہ پلان کر کے رکھ جھوک جنگل میں ایک کروڑ درخت لگائیں گے۔ہم نے اپنے3 سال میں ایک ارب سے زائد پودے لگائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی حدت پاکستان کو بہت متاثر کررہی ہے، ہمارے گلیشئرز تیزی سے ختم ہورہے ہیں، ہم سیوریج کا پانی دریاؤں میں ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ علم الھدی کاپاکستان سویٹ ہوم کا دورہ

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں 10ڈیمز تعمیر ہوں گے ، دریا راوی پر3 نئے بیراج بنائیں گے، بیراج بنانے سے زیر زمین پانی کا لیول بلند ہوگا، اربن راوی پراجیکٹ کی وجہ سے 40ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔