احساس سکالرشپس

احساس سکالرشپس کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے

ویب ڈیسک (پشاور) احساس تعلیمی وظائف پروگرام اور محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا کے درمیان طلبا و طالبات کو وظائف دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے اس موقع پر معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا غریب اور مستحق طلبا و طالبات کے حقوق کے امین ہیں۔ کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام جاری ہے۔غریب طلبا و طالبات کی مالی مدد مختلف پروگرامز کے تحت کررہے ہے۔ صوبے میں ایجوکیشن کارڈ متعارف کرانے کیلئے تیاری کی جارہی ہے ۔ احساس پروگرام کے 13 لاکھ مستحقین کے بچے پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ احساس تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت طلباء کو3500 روپے اور طالبات کو 4000 روپے سہ ماہی بنیادوں پر دئے جائیںگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو