خیبرپختونخواکابینہ

خیبرپختونخواکابینہ ردوبدل کا امکان،2 وزیر،5 مشیر حلف لیں

خیبرپختونخوا کابینہ میں کسی قسم کی توسیع کا کوئی امکان نہیں، وزرا کے محکموں میں ردوبدل متوقع ہے، ایک مشیر کو وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا جبکہ ایک نئے وزیر کو کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ، دو سے تین مشیر و معاونین کے ناموں کا نوٹیفکیشن ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی محمود خان کو صوبائی حکومت کے حوالے سے مکمل اختیاردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت

گزشتہ دنوں صوبائی کابینہ سے دو وزرا اکبر ایوب اور ہشام خان کو وزراتوں سے ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا ذرائع کے مطابق ان کی جگہ دو وزرا کابینہ میں شامل ہوں گے، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک وزیر کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ ایک مشیر کو وزیر بنایا جا رہا ہے،

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، پتنگ خرید و فروخت اور کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

اسی طرح چند مشیروں کو بھی فارغ کیا گیا ہے اور ان مشیروں کی جگہ وزیراعلی کے نئے مشیر اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے،دو وزراء میں سے ایک کا تعلق ہزارہ جبکہ دوسرے کا تعلق پشاور ڈویژن سے ہے جبکہ مشیروں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔