اب تیر اکیا بنے گا

اب تیر اکیا بنے گا کالیا۔۔۔؟

ویب ڈیسک: اب تیرا کیا بنے گا کالیا؟وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رمیز راجہ کو چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مقرر کرنے کی خبر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اور ہزاروں لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے شروع کردئے۔
ان تبصروں میں ان حاضر وسابق کھلاڑیوں کے رمیز راجہ کے بارے میں تنقیدی ریمارکس کو بھی اچھالا گیا خاص کر محمدحفیظ بارے درجنوں صارفین نے طنزیہ پوسٹیں کیں جنہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ میرا بارہ سالہ بیٹا رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ جانتا ہے ۔
ایسے ہی سابق کپتان شعیب ملک اور ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف بھی رمیز راجہ کے ناقدین میںشامل رہے ہیں ان تینوں کھلاڑیوں کے بارے میں سوشل میڈیاپر میمز کی بہا ر آئی ہوئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  نوشکی دہشتگرد حملے میں ملوث4ملزمان گرفتار کرلئے گئے